Tuesday, June 2, 2020

حکومت کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے کا فیصلہ



حکومت کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے کا فیصلہ،  اگلے مالی سال کے دوران وزارت خزانہ کا 15 ارب ڈالرز کا قرضہ لینے پر غور، کمرشل بینکس اور غیر ممالک سے قرضہ لیا جائے گا، قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کا حجم بڑھتا جا رہا ہے۔
پاکستان پرمزید قرض چڑھنے کوتیار، حکومت  پنجاب نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے، آئندہ مالی سال  کے لئے وزرات خزانہ نے 15ارب ڈالرقرض لینے پرغورشروع کردیا، پاکستان پرقرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھنے لگا ہے،  قرضوں اورسود کی ادائیگی کے لیے پاکستان کا خزانہ خالی ہو گیا ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  بین الاقوامی اداروں، کمرشل بینکوں اور غیرممالک سے قرضہ لے گی، نیا قرضہ پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لیے حاصل کیا جائے گا، پاکستان کا مقامی قرضوں کا حجم 42 ارب ڈالر،مجموعی قرضے 85 ارب ڈالرسے تجاوز کرچکے ، آئندہ سال میں حکومت کا قرضوں پر سود کی ادائیگیوں  کے لئے 3200 ارب مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، قرض ادائیگیوں کا حجم5سے 6 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔
پاکستان پرقرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھنے لگا ہے، قرضوں اورسود کی ادائیگی کے لیے پاکستان کا خزانہ خالی پڑا ہے، وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے دوران 15 ارب ڈالرز کا قرضہ لینے پرغور شروع کردیا ہے۔ ان میں سے 10 ارب ڈالرپرانے قرضوں کی ادائیگیوں پرخرچ کیے جائیں گے ۔
آئندہ مالی سال کے دوران وزارت خزانہ بین الاقوامی اداروں، کمرشل بینکوں اور غیرممالک سے قرضہ لے گی، ان ممالک میں چین اور سعودی عرب بھی شامل ہیں، وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نیا قرضہ پرانے قرضوں کی ادائیگی کے لیے حاصل کیا جائے گا ، پاکستان پرمقامی قرضوں کا حجم 42 ارب ڈالر جب کہ مجموعی قرضے 85 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں آئندہ مالی سال کے دوران حکومت نے قرضوں پرسود کی ادائیگیوں کے لیے 3200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے قرض ادائیگیوں کا حجم پانچ سے چھ ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔

Monday, June 1, 2020

نمبر پلیٹس کے منتظر شہریوں کیلئے اچھی خبر





 نمبر پلیٹس کے کنٹریکٹ کے لیے حکومت نے اجازت دے دی، محکمہ ایکسائز کو این آر ٹی سی سے کنٹریکٹ کرنے کے لیے پیپرا رولز میں نرمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ ڈیڑھ سال سے نمبر پلیٹس کا کنٹریکٹ ختم ہونے کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے چند ماہ قبل پرائیویٹ کمپنی کو کنٹریکٹ دینے کے لیے تمام مراحل مکمل ہوگئے تھے لیکن قانونی پچیدگیوں کی وجہ سے معاملات طے نہ پاسکے تھے۔
جس کے بعد این آر ٹی سی کی جانب سے نمبر پلیٹس بنانے کی پیشکش کی گئی تھی جسکی منظوری کے لیے محکمہ ایکسائز نے سمری حکومت کو بھجوائی تھی۔
حکومت نے پیپرا رولز میں نرمی کرتے ہوئے گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کنٹریکٹ کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز چوہدری مسعود الحق کا کہنا ہے کہ کنٹریکٹ کے لیے ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو این آر ٹی سی کی ٹیکنیکل اور فنانشل بڈ کا جائزہ لے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کررہے ہیں کہ جلد از جلد نمبر پلیٹس کا اجرا کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات میں کمی آسکے۔

حکومت کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ لینے کا فیصلہ

حکومت کا ملکی تاریخ کا سب سے  بڑا قرضہ  لینے کا فیصلہ،  اگلے  مالی سال  کے دوران وزارت خزانہ کا 15 ارب  ڈالرز  کا قرضہ لینے پر غور، ک...